Saturday, July 27, 2024

کراچی: پراسرار طور پر لاپتہ خاتون کی لاش دو روز بعد پڑوس کے بنگلے سے برآمد

کراچی: پراسرار طور پر لاپتہ خاتون کی لاش دو روز بعد پڑوس کے بنگلے سے برآمد
February 9, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش دو روز بعد پڑوس کے بنگلے سے برآمد ہوئی ہے۔ ڈاکوئوں کے ہاتھوں پھل فروش اور پولیس کے ہاتھوں دو ڈاکو مارے گئے۔ کراچی میں ریس کورس کے نزدیک سے پراسرار طور پر لاپتہ 47 سالہ کشور کی لاش پڑوس میں واقع بنگلے کے پانی کے ٹینک سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق کشورکے اغوا کا مقدمہ 27 جنوری کو درج کرایا گیا تھا۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ واک کرنے گھر سے باہر گئی تھیں۔ گلشن اقبال میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے پھل فروش ایاز جاں بحق ہو گیا۔ ڈاکو فرار ہو ہی رہے تھے کہ قریب موجود پولیس گارڈز نے ان پر گولیاں چلا دیں، دونوں موقع پر ڈھیر ہو گئے۔ غریب پھل فروش تین بچوں کا باپ تھا۔ دوسری جانب پولیس نے سٹریٹ کرائم اور منیشات فروشی میں ملوث بارہ سے زائد ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ ومنشیات برآمد کر لیں۔