Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: پراسرار بیماری میں مبتلا مریض اور عوام صفائی کا خاص خیال رکھیں: ڈاکٹرز

کراچی: پراسرار بیماری میں مبتلا مریض اور عوام صفائی کا خاص خیال رکھیں: ڈاکٹرز
December 21, 2016

کراچی (92نیوز) ملیر کے علاقے میں پراسرار بیماری ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ سعودآباد اسپتال میں آنے والے مریضوں کی تعداد تین ہزار چھ سو اکیس تک پہنچ گئی۔ اس کے باوجود بھی محکمہ صحت بیماری پر قابو پانے میں ناکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملیر میں پھیلنے والی پراسرار بیماری خوفناک شدت اختیار کرتی جا رہی ہے لیکن محکمہ صحت پانچ روز بعد بھی بیماری کا پتہ لگانے میں مکمل ناکام ہوگیا ہے۔ اسپتال میں چند روز قبل ہنگامی اجلاس تو طلب کرلیا گیا لیکن اس کے بعد محکمہ صحت کے تمام افسران غائب ہیں جبکہ اسپتال میں طبی عملے کی بھی کمی ہے جس پر مریضوں نے اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ایسی بیماری میں مبتلا ہونے والے مریض اور دیگر عوام زیادہ سے زیادہ صاف پانی پیئں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ اسپتال میں آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں جبکہ اسپتال میں مختلف ٹیسٹوں کی سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔