Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : پراسرار بیماری سے ہرعمر کے افراد  متاثر

کراچی : پراسرار بیماری سے ہرعمر کے افراد  متاثر
December 20, 2016

 کراچی(92نیوز)کراچی میں ملیر کے علاقے میں پر اسرار بیماری نے کسی عمر کے افراد کو نہ چھوڑا کوئی تیز بخار کے ساتھ  تو کوئی شدید سر درد اور جوڑوں کے درد سے بلبلاتا ہوا  اسپتال پہنچا۔

تفصیلات کےمطابق پچپن سالہ فرزانہ ملیر میں پائی جانے والی پر اسرار بیماری کا شکار ہوئی ہے اور اب اپنی بہو اور ایک نرس کا سہارا لے کر اسپتال وارڈ میں داخل ہوئی ہے اس سے خود سےچلا بھی نہیں جارہا۔  فرزانہ کا کہنا ہے کہ پہلے وہ  گھر کا  کام خود سر انجام دیتی تھی مگر جب سے اس بیماری  کا شکار ہوئی ہیں شدید تکلیف  میں مبتلا ہیں ۔

فرزانہ کی بہوبھی گھر کا نظام چلانے والی اپنی ساس کی بیماری پر شدید پریشان ہیں کہتی ہیں گھر کی سربراہ کے بیمار ہونے سے پورا گھر پریشان ہے ۔

اسپتال میں آنے والے مریضوں اور انکے تیمارداروں نے علاقے میں شدید گندگی اور صاف پانی نہ ہونے کی بھی شکایت کی ۔