Friday, September 30, 2022

کراچی، پبلک ٹرانسپورٹرز کا پابندی ختم کرنے کیلئے حکومت کو 3 دن کا الٹی میٹم

کراچی، پبلک ٹرانسپورٹرز کا پابندی ختم کرنے کیلئے حکومت کو 3 دن کا الٹی میٹم
کراچی (92 نیوز) کراچی میں تاجروں کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز بھی پابندی ختم کرانے کیلئے بے چین ہیں، حکومت کو تین دن کا الٹی میٹم دے دیا۔ پبلک ٹرانسپورٹرز کی تنظیم کے عہدے دار ارشاد بخاری کا کہنا ہے تین دن تک وفاقی وصوبائی حکومتوں کے فیصلوں کا انتظار کریں گے، اس کے بعد گاڑیاں سڑکوں پر لے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے داد رسی نہیں کی تو کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال کردیں گے۔ وزرائے اعلیٰ اور وفاقی حکومت کے فیصلوں کا تین دن انتظار کرینگے۔ ارشاد بخاری نے مزید کہا کہ تاجروں کو کاروبار کی اجازت ہے تو کیا ٹرانسپورٹرز کورونا زدہ ہیں۔ صوبائی حکومت چاہےتو ہمیں، ٹرانسپورٹ ورکرز اور ہمارے بچوں کو سمندر میں پھینک دے۔