Tuesday, April 30, 2024

کراچی : پاک امریکن سینٹر میں  پاکستان کےعلاقائی رقص نے حاضرین کو مسحور کردیا

کراچی : پاک امریکن سینٹر میں  پاکستان کےعلاقائی رقص نے حاضرین کو مسحور کردیا
May 18, 2016
کراچی(92نیوز)پاک امریکن کلچرل سینٹر کراچی میں پاکستان کے علاقائی رقص کو کچھ یوں پیش کیا گیا کہ حاضرین داد دیئے بنا نہ رہ سکے ۔ تفصیلات کےمطابق رنگ، روپ اور موسیقی سب ہی تھے کراچی کے پاک امریکن کلچرل سینٹر  ،جہاں پاکستان کے علاقائی رقص پیش کئے گئے فنکاروں بھی دل کھول کر ناچے اور خوب رنگ جمایا ۔ اسٹیج پر کبھی پنجابی بھنگڑے تھے تو کبھی  بلوچی لیوا ،سندھ لڈی اور خٹک ڈانس بھی سب کو پسند آیا ،جب بات ہو رقص کی تو کوئی کتھک کو کیسے بھول سکتا ہے ۔  تقریب میں شریک امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے بھی حاضرین کے ساتھ فنکاروں کے فن کی خوب داد دی  شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستانی کا تقافتی رقص اپنی مثال آپ ہے ۔ تقریب میں مقامی افراد کے ساتھ غیر ملکیوں کی بھی بڑی تعداد پاکستان کے علاقائی رقص سے خوب محظوظ ہوئی ۔