Tuesday, April 30, 2024

کراچی: پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی ریلی، شارع فیصل اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام

کراچی: پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی ریلی، شارع فیصل اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام
November 29, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کی اہم ترین شارع فیصل پر پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی ریلی کی وجہ سے نہ صرف شارع فیصل اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔ بلدیاتی انتخابات کے لیے عمران خان اور سراج الحق کی ریلی نے اہم ترین شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا۔ عمران خان اور سراج الحق کراچی آئے تو کارکنان بڑی تعداد میں ائیر پورٹ پہنچ گئے۔ پہیہ رواں دواں رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کی تمام کوششوں کو کارکنان نے ناکام  بنا دیا۔ کارکنوں کے ریلے کی وجہ سے ملیر پندرہ۔ کالا بورڈ، سعود آباد، حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ، ایم اے جناح روڈ اور دیگر علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا اور اذیت عوام کا مقدر بن گئی۔ سڑکوں پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی لمبی قطاریں لگیں تو ڈاکوؤں نے ہاتھ صاف کرنے میں کچھ دیر نہ کی۔ نقدی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ان کے موبائل فونز سے بھی محروم کر دیا گیا۔