Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان لیاری پہنچ گئے، مداح خوشی سےجھوم اٹھے، پرتپاک استقبال

کراچی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان لیاری پہنچ گئے، مداح خوشی سےجھوم اٹھے، پرتپاک استقبال
August 27, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کراچی کے علاقے لیاری پہنچے تو مداح خوشی سے جھوم اٹھے اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پیپلز فٹبال اسٹیڈیم لیاری میں عامر خان کی آمد کے موقع پر ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص بھی پیش کیا گیا۔ مداحوں کا جوش دیدنی تھا اس موقع پر بلوچ نوجوانوں نے بھنگڑے بھی ڈالے۔ عامر خان کی آمد پر پیپلز فٹبال سٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھر گیا۔ باکسر عامر خان شائقین میں گھل مل گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری والوں سے مل کر بڑی خوشی ہوئی۔ لیاری والوں نے جس محبت کا اظہار کیا وہ فراموش نہیں کرسکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، سندھ حکومت توجہ دے تو یہاں کے نوجوان دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں۔