Saturday, July 27, 2024

کراچی ٹیسٹ، پاکستانی اوپنرز کی محتاط بلے بازی نے پوزیشن مستحکم بنادی

کراچی ٹیسٹ، پاکستانی اوپنرز کی محتاط بلے بازی نے پوزیشن مستحکم بنادی
December 21, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے ۔قومی اوپنر کی محتاط بلے باز ی نے پاکستان کی پوزیشن مستحکم بنادی۔ قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں 40 اوورز کھیل کر بغیر کسی نقصان کے 175رنز بنالئے اورسری لنکا کے خلاف 95 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 57 رنز سے اننگز کا آغاز کیا۔ کھانے کے وقفے پر قومی ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 175 رنز بنا لئے ہیں۔ اوپنر عابدعلی ٹیسٹ کیرئیر کی دوسری سنچری کے قریب ہیں، وہ 93 بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ دوسری جانب شان مسعود 78 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔ سری لنکن باﺅلرز پاکستانی اوپنر کی محتاط بلے باز ی کے سامنے بے بس دکھائی دئیے۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن مکمل طور پر فلاپ ثابت ہوئی اور پوری ٹیم محض 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اسے پاکستان کے خلاف 80 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔ پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5 اور محمد عباس نے 4 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔