Wednesday, September 28, 2022

کراچی : ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل کےشبہ میں 5افراد زیرحراست

کراچی : ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل کےشبہ میں 5افراد زیرحراست
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے نوازکوٹ سے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل کے شبہ میں پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل میں شبہ میں پانچ افراد کو حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔ واضح رہے کہ آج دوپہر کو کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب ڈو ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا تھا ۔ دونوں پولیس اہلکاروں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے کہ ان پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی گئی اور وہ زندگی کی بازی ہار گئے ۔