Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اسلحہ دینے کا فیصلہ

کراچی ٹریفک پولیس اہلکاروں کو اسلحہ دینے کا فیصلہ
August 31, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو اسلحہ دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج فائرنگ کے واقعہ میں نامعلوم افراد نے دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ اس سلسلے میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بھی اسلحہ دیا جائے تاکہ وہ اپنا دفاع کر سکیں اور ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھ سکیں۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیک پوائنٹس پر تعینات اہلکاروں کو پستول اور چیک پوسٹ کے اہلکاروں کو ایس ایم جیز ملے گی۔