Tuesday, February 7, 2023

کراچی ، ٹریفک جام میں شہریوں کو لوٹنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے فورس تیار

کراچی ، ٹریفک جام میں شہریوں کو لوٹنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے فورس تیار

کراچی (92 نیوز) کراچی میں اب ٹریفک جام میں شہریوں کو لوٹنا آسان نہیں ہوگا،ٹریفک جام میں بڑھتےکرائم کو روکنے کے لئے اسکیٹنگ فورس میدان میں اتارنے کےلئے تیار ہو گئی ہے، پہلےدستےمیں دس خواتین اور دس مرد شامل ہیں۔

کراچی کےشہریوں کےلئے اچھی خبر  ہے ، اب انہیں ٹریفک جام میں لوٹنا آسان نہ ہوگا، ٹریفک جام میں شہریوں کولوٹنےکے واقعات کی روک تھام کےلئے اسکیٹنگ فورس میدان میں آنےکوتیارہے ،  ابتدائی طور پر اسکیٹنگ فورس دس خواتین اور دس مردوں پر مشتمل ہوگی، اسکیٹنگ فورس نےمہارت کےجلوے بھی دیکھائی۔


خاتون افسر کا کہنا ہے کہ ٹریفک جام میں جہاں پولیس موبائل اور موٹرسائیکل نہیں پہنچ سکتی وہاں اسکٹینگ فورس کےجوان شہریوں کی مددکو پہنچیں گے۔
ایس ایس یوآفس میں جوانوں کی دی جانےوالی ٹریننگ حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے،  اسکٹنگ فورس کےکمانڈو کاکہناہےہر طرح کےحالات سےنمنٹے کی تربیت دی گئی ہے۔
تربیت مکمل ہوتےہیں اسکیٹنگ فورس سڑکوں پرنظر آئے گی ، پہلے مرحلےکی کامیابی کےبعد دیگر جوانوں کو بھی اسکیٹنگ فورس جیسی تربیت دی جائیگی ۔