Friday, September 30, 2022

کراچی : ٹارگٹ کلنگ کا شکار دو دوستوں کے گھر ویران ہوگئے

کراچی : ٹارگٹ کلنگ کا شکار دو دوستوں کے گھر ویران ہوگئے
کراچی(92نیوز)کراچی میں گزشتہ روزٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونے والے دو دوستوں  کے گھر ویران ہو گئے پولیس  قاتلوں کی گرفتاری میں  تاحال  کوئی پیش رفت نہ کرسکی۔ تفصیلات کےمطابق ملیر جعفر طیار سوسائیٹی میں ٹارگٹ کلنگ کا شکارہونے دوستوں کے گھر ویران ہوگئے  ۔ دہشت گردوں کی گولیوں نے نہ صرف چار بہن بھائیوں کے سر سے باپ کا سایہ چھینا بلکہ حیدرکےساتھ بیٹھے اس کے دوست عاصم رضوی کو بھی موت کی نیند سلا دیا، مقتول عاصم نے بھی سوگواران میں تین سالہ بیٹی ڈیڑھ سالہ بیٹے اور بیوہ کو چھوڑا ہےمقتول عاصم کے  بھائی کا کہنا ہے کہ حکومت سے کوئی انصاف کی امید نہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  عینی شاہدین کےبیانات قلمبندکر لیے گئے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے ملنے والے خولوں کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا،دونوں کی نمازجنازہ ملیرمیں اداکی گئی،جس میں ایم کیوایم کےرکن قومی اسمبلی ساجد احمدسمیت لوگوں کی بڑی تعدادشریک ہوئی،مقتولین کووادی حسین قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔