Tuesday, April 30, 2024

کراچی : ٹارگٹ کلر عدنان عرف جھیرا گرفتار

کراچی : ٹارگٹ کلر عدنان عرف جھیرا گرفتار
January 19, 2017
  کراچی(92نیوز) خواجہ اجمیرنگری پولیس نے کارروائی  کرتے ہوئے  ٹارگٹ کلر عدنان عرف جھیرا کو  گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں خواجہ اجمیر نگری پولیس نے خفیہ اطلاع پر بھر پور کارروائی کی ہے ۔ پولیس کی اس کارروائی میں عدنان عرف جھیرا ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق  گرفتار ملزم 8 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا ۔