Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: ٹارگٹ کلر سمیت گیارہ ملزم گرفتار

کراچی: ٹارگٹ کلر سمیت گیارہ ملزم گرفتار
July 26, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سیاسی جماعت کے رہنما کو قتل کرنے والے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا،، پولیس نے مختلف کارروائیوں میں گیارہ ملزموں کو بھی گرفتار کر لیا۔

رات گئے پولیس نے کیں بھرپور کارروائیاں۔

شارع فیصل پولیس نے ٹارگٹ کلر آفاق ظفر کو گرفتار کیا۔ ملزم سیاسی جماعت کے مقامی رہنما سمیت متعدد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

پاک کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے بھارتی مقدار میں منشیات، اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں، 8 ملزم بھی گرفتار کرلئے گئے۔

مبینہ ٹاون پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث  حسن اور شہرام کو  کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ملزموں کے قبضے سے ٹی ٹی پیستول ، موبائل فون اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئیں۔