Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: ٹارگٹ کلرز متحرک، فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق

کراچی: ٹارگٹ کلرز متحرک، فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق
April 8, 2016
کراچی (نائنتی ٹو نیوز) کراچی کے ضلع وسطی میں ٹارگٹ کلرز ایک بار پھر سر اٹھانے لگے، شفیق موڑ کے قریب فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ رواں ہفتے ضلع وسطی میں فائرنگ کا واقعہ دوسری بار پیش آیا۔ پولیس نے مبینہ ٹارگٹ کلر کا خاکہ جاری کر دیا جبکہ رینجرز نے بھی واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ شاہد حسین نقوی اپنے بیٹے علی سجاد نقوی اور رشتے دار ہاشم کے ساتھ  نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد واپس جا رہے تھے۔ مقتولین اور زخمی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہاشم رضوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ انچولی کی امام بارگاہ میں نماز جنازہ علامہ ساجد نقوی نے پڑھائی۔ دوسری جانب پولیس نے واردات میں ملوث ایک ملزم کا خاکہ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق ملزم کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان ہے جبکہ اس کا قد ساڑھے پانچ فٹ سے زائد اور رنگ گندمی ہے۔ پولیس نے جائے واردات سے ملنے والے نائن ایم ایم کی گولی کے پانچ خول فارنزک جانچ کیلئے بھجوا دیئے ہیں۔ رینجرز نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری قانون نافذ کرنے والے ادارون پر اعتماد رکھیں، ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ اس حوالے سے کوئی بھی اطلاع ڈبل ون زیرو ون پر دی جائے۔