Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی میں 8 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی میں 8 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
December 31, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں وفاقی جامعہ اردو میں آٹھ کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ جامعہ کے میگا کرپشن اسکینڈل پر قومی احتساب بیورو حرکت میں آگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی جامعہ اردو میں آٹھ کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کا کیس سامنے آ گیا۔ قومی احتساب بیورو نے جامعہ کے میگا کرپشن اسکینڈل پر کارروائی شروع کر دی۔ نیب حکام نے جامعہ کی انتظامیہ سے جنوری 2013ءسے 2015ءکا ریکارڈ طلب کرلیا۔ کرپشن کی تحقیقات کے آغاز ہوا تو نیب حکام نے جامعہ اردو کے اکاونٹ اور پرچیز ڈیپارٹمنٹ کے 28 افسران سے پوچھ گچھ شروع کی۔ تحقیقات کا سامنا کرنے والے افسران کے نیب حکام نے فرداً فرداً بیانات لئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی میں نجی سکیورٹی کمپنی کو غیرقانونی طورپر سکیورٹی کا ٹھیکہ دیا گیا۔ جامعہ اردو کی انتظامیہ نے ملی بھگت کرکے کیبل وائر کی خریداری اور تنصیب میں بھی چونا لگایا۔ یاد رہے کہ سابق ڈائریکٹر فنانس محمد علی کو کرپشن کے الزام میں پہلے برطرف کیا جا چکا ہے۔