Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : وسیم اختر کو ا سپتال آنا مہنگا پڑگیا ، ہرطرف سے گو میئرگو کے نعرے

کراچی : وسیم اختر کو ا سپتال آنا مہنگا پڑگیا ، ہرطرف سے گو میئرگو کے نعرے
December 19, 2016

 کراچی(92نیوز)ملیر کے علاقے میں پراسرار بیماری کا میڈیا پر شور مچنے کے بعد وزیرصحت اور میئر کراچی کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا خیال آگیا ۔ انہوں نے اسپتال کا دورہ کیا وسیم اختر کی آمد پر تو گو میئر گو کے نعرے لگ گئے ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ملیر میں پراسرار بیماری پھیل گئی نائنٹی ٹو نیوز متاثرین کی آواز بنا تو تین روز سے سوئے حکام بھی جاگ اٹھے۔ دن ڈھلا تو کراچی کے میئر وسیم اختر بھی سعود آباد اسپتال پہنچے  وہ بھی ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر سے ،

میڈیا سے بچتے ہوئے فوراً ہی انتظامیہ سے سب اچھا ہے کہ رپورٹ لینے چلے گئے۔ ان کے اس اقدام پرتیمار دارسیخ پا ہوگئے  اور گو میئر گو کے نعرے لگانے لگے ۔ اس سے قبل  وزیر صحت سکندر میندھرو نےملیر کے سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا دورہ کیا ۔ انہوں نے اسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا ۔ مریضوں کی عیادت کی  بعد میں اجلاس کی صدارت بھی کی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے  پراسرار بیماری کو چکن گونیا  قرار دینے سے انکار کردیا ۔ وزیر صحت سندھ سکندر میندھرو نے ملیرمیں ہنگامی بنیادوں پراسپرے مہم شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ۔