Saturday, July 27, 2024

کراچی ، وزیر اعلیٰ سندھ کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

کراچی ، وزیر اعلیٰ سندھ  کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ
March 24, 2018

 کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور مختلف حصوں کا معائنہ کیا ۔ سکیورٹی سمیت تمام انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فائنل بخیروعافیت سے ہو جائے گا ، انتظامات دیکھ کر خوشی ہوئی ۔ اگلے سال پی ایس ایل کا ایک میچ حیدر آباد نیازسٹیڈیم میں کروائیں گے ۔

 وزیر اعلیٰ سندھ نے نیشنل سٹیڈیم کے بعد ٹیپوسلطان فلائی اوور، بہادر آباد روڈ، سب مرین انڈرپاس، گزری فلائی اوور کا  معائنہ بھی کیا ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فلائی اوورز پر کام جلد سے جلد مکمل کر لیا جائے ۔