Saturday, July 27, 2024

 کراچی : وزیرداخلہ کی زیرصدارت اجلاس ، آپریشن اور داخلی سکیورٹی سے متعلق امور پر غور

 کراچی : وزیرداخلہ کی زیرصدارت اجلاس ، آپریشن اور داخلی سکیورٹی سے متعلق امور پر غور
April 29, 2017
کراچی (92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی آپریشن اور داخلی سیکورٹی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،جس میں سیکرٹری داخلہ،ڈی جی رینجرز سندھ، ڈی جی رینجرز پنجاب، ڈی جی نارکوٹکس، آئی جی ایف سی پختونخوا، آئی جی ایف سی بلوچستان ساوتھ، آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ ، ڈی جی کوسٹ گارڈ اور ڈی جی اسکاوٹس شریک ہوئے،اجلاس میں کراچی آپریشن اور داخلی سیکورٹی سے متعلقہ امور پر غور کیا گیا، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے وفاقی وزیر داخلہ کو کراچی آپریشن پر بریفنگ دی۔ c