Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ، نکاسی آب کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کی ہدایت

کراچی: وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ، نکاسی آب کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کی ہدایت
July 27, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کراچی میں مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور نالوں کی صفائی کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں گئے اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے گجر نالے اور کلری نالے کی صفائی کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج تیز بارش کا امکان ہے اس لئے نالوں کی صفائی کا کام فوری طور پر مکمل کر لیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سندھ کے مختلف اضلاع کے کمشنروں سے ٹیلیفون پر بات کی اور انہیں بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے انتظامات فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔