Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی:  وزیراعظم کی نااہلی پر مسلم لیگ ن کے دفتر کی فضا سوگوار، وکلا کا جشن

کراچی:  وزیراعظم کی نااہلی پر مسلم لیگ ن کے دفتر کی فضا سوگوار، وکلا کا جشن
July 28, 2017

کراچی (92نیوز)سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ کیس کے فیصلے پر جہاں حکمراں جماعت کو مایوسی ہوئی، وہیں مختلف حلقوں نے اسے قانون کی فتح بھی قرار دیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف فیصلہ آنا شروع ہوا تو سندھ ہائیکورٹ میں موجود وکلاء میں ہلچل پیدا ہوگئی، کسی نے کہا کہ یہ قانون کی جیت ہے تو کسی نے اسے سچ کی فتح قرار دیدیا۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کے کارکن بھی حلیم عادل شیخ کے ہمراہ مٹھائی لےکر گورنر ہاوس پہنچ گئے۔ دوسری جانب وزیراعظم کی نااہلی پر مسلم لیگ ن کے دفتر کی فضا سوگوار ہوگئی، کارکن کہتے ہیں عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن عوام نواز شریف کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کراچی پریس کلب کے باہر بھی آل پاکستان مسلم لیگ کے ورکرز نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔