Saturday, July 27, 2024

کراچی : وزراء اور بیوروکریٹ کے بعد چھوٹے سرکاری افسران بھی گاڑیوں پر قابض نکلے

کراچی : وزراء اور بیوروکریٹ کے بعد چھوٹے سرکاری افسران بھی گاڑیوں پر قابض نکلے
July 30, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے ضلع وسطی میں اندھیرنگری چوپٹ راج سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی عائشہ ابڑو نے تین سرکاری گاڑیں قبضے میں لے لیں ۔ قبضہ میں لی گئی گاڑیاں گھر کا سودا سلف لانے پر مامور ہیں ۔ مثل مشہور ہے کہ بڑے میاں تو بڑے میاں چھوٹے میاں بھی سبحان اللہ  کراچی میں وزراء اور اہم سرکاری افسران کےبعد  ضلع وسطی کی سابقہ ایڈمنسٹریٹر عائشہ ابڑو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد  سرکاری گاڑیوں پر قابض ہیں، ذرائع کےمطابق عائشہ ابڑو نے ایڈمنسٹریٹر ضلعی وسطی کا چارج چھوڑنے کے باوجود تین سرکاری گاڑیاں اپنے قبضے میں لے رکھی ہیں جو ان کے اہل خانہ اور گھر کے روز مرہ کے سامان کا لانے پر مامور ہیں  وزیر بلدیات جام خان شورو کی منظور نظر ہونے کی وجہ سے غیرقانونی طور پر قبضہ گاڑیاں واپس نہیں لی جارہیں ۔   عائشہ ابڑو کی دیکھا دیکھی  گریڈ11 کے ملازم کمال مصطفیٰ نے 2 سرکاری ٹویوٹا کرولا غیرقانونی قبضے میں رکھی ہوئی ہیں نواز علی ڈومکی نامی افسر نے بھی تبادلہ ہونے کے باوجود گاڑی واپس کرنے سے انکار کردیا، سرکاری افسران کےغیرقانونی قبضے میں موجود گاڑیوں کی واپسی بھی نئے وزیراعلیٰ کیلئے چیلنج ہے ۔