Saturday, July 27, 2024

کراچی ،واٹر کمیشن سربراہ کا مختلف اسپتالوں کا دورہ،صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت

کراچی ،واٹر کمیشن سربراہ کا مختلف اسپتالوں کا دورہ،صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت
March 19, 2018

کراچی  (  92 نیوز ) کراچی میں واٹر کمیشن سربراہ نے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا ۔ جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم لیاری اسپتال کی ایمر جنسی پہنچے اور صفائی کے اقدامات بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

واٹر کمیشن کےسربراہ امیر ہانی مسلم  نے مختلف اسپتالوں کے طوفانی دورے کئے ۔ انہوں نے لیاری جنرل اسپتال، سول اسپتال اور جناح اسپتال کے مختلف شبعوں کو دورہ کیا۔

لیاری  جنرل اور سول اسپتال  میں  صفائی کے ناقص انتظامات پر  امیر ہانی مسلم نے برہمی کا  اظہار کیا ، واٹر کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں  صفائی اور فضلے کو تلف کرنے کے بہتر انتظامات کئے جائیں ۔

جناح اسپتال میں امیر ہانی مسلم نے  شعبہ حادثات، انسی لیٹر اور پانی کے ٹینکوں کا معائنہ کیا،  ڈائریکٹر شعبہ حادثات نے صحافیوں کو بتایاکہ جناح اسپتال میں بہترصفائی ستھرائی کے بہترانتظامات ہیں۔

امیرہانی مسلم کے دورہ سے قبل تینوں اسپتالوں کی انتظامیہ نے صفائی ستھرائی کے لئے اقدامات کرنا شروع کردیئے گئے  تھے ۔