Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی والے گرمی کا توڑ نکالنے کیلئے سمندر کنارے پہنچ گئے

کراچی والے گرمی کا توڑ نکالنے کیلئے سمندر کنارے پہنچ گئے
June 7, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی والے آج بھی سورج کی شدت برداشت کرنے پر مجبور ہیں اور گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ محسوس کی جارہی ہے ۔ کراچی والے گرمی کا توڑ نکالنے کیلئے سمندر کنارے آگئے ۔ سی ویو آکر کسی نے اونٹ کی سواری کی تو کوئی گُھڑ سواری کرتا رہا ۔ فراٹے بھرتی گاڑی کا تو اپنا ہی مزا ہے ۔ کسی نے پانی میں ڈبکیاں لگائیں تو کوئی لہروں سے چھیڑ چھاڑ کرتا رہا ۔ شہریوں نے تفریح کا کوئی موقع جانے نہ دیا ۔ عید کے تیسرے دن سی ویو آنے والے شہری بھرپور طریقے سے انجوائے کر رہے ہیں۔ کوئی ساحل پر چہل قدمی کرتا  رہا تو کوئی لہروں سے چھیڑ چھاڑ۔ سمندر میں نہانے پر پابندی کے باوجود کئی نوجوان نہاتے ہوئے نظر آئے۔ سب ہی کا کہنا تھا کہ عید پر تو موج مستی بنتی ہے۔ نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ عید کے دن کو یاد گار بنانے کےلئے آج تمام دن ساحل پر گزاریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔