Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی والوں نے سال کے پہلے بڑے چاند کا دیدار کرلیا

کراچی والوں نے سال کے پہلے بڑے چاند کا دیدار کرلیا
January 1, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی والوں نے بڑے چاند کا دیدار کرلیا ۔ شہریوں نے سی ویو پر سال 2018 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا ۔ نئےسال سے بڑی بڑی امیدیں بھی لگالیں۔

آسمان پر بڑے چاند کا خوبصورت نظارہ کرتے شہریوں نے ساحل پر آکر وقت گزارا ۔ چاند معمول سے  بڑا اور 30 فیصد روشن دکھائی دیا ۔  بڑے چاند کو دیکھ کر شہریوں نے بھی سال 2018 سے بڑی امیدیں لگالیں۔

سپر مون پاکستان سمیت بحرالکاہل، شمالی امریکا اور مغربی ایشیا میں بھی دیکھا گیا ۔  عام طور پر سپر مون کا نظارہ ہر 13 ماہ بعد ہوتا ہے، رواں ماہ 31 جنوری 2018 کو بھی ایک اور سپر مون ہوگا ۔