Monday, November 28, 2022

کراچی ، والدین اور7 بہنوں کا اکلوتا سہاراعلی حسن قائد آباد دھماکےکا شکار بن گیا

کراچی ، والدین اور7 بہنوں کا اکلوتا سہاراعلی حسن قائد آباد دھماکےکا شکار بن گیا
کراچی (92 نیوز) آنکھ کا تارا، جان سے پیارا، والدین اور7 بہنوں کا اکلوتا سہارا، کراچی قائدآباد دھماکے میں علی حسن کی موت پر ہنستا بستا گھر قبرستان بن گیا۔ دردناک، المناک اور دل دہلا دینے والی کہانی ہے کراچی کے علی حسن کی، جو گزشتہ روز قائد آباد دھماکے میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ سات بہنوں کا اکلوتا بھائی علی حسن والد کے ساتھ قائد آباد فلائی اوور کے قریب دہی بڑے کا ٹھیلا چلاتا تھا۔ کیا خبر تھی کہ گھڑی درست کرانے کی گھڑی زندگی کی آخری گھڑی ثابت ہو گی۔ سولہ سولہ لخت جگر کی موت کا سن کر والدہ کی دنیا اجڑگئی۔ صاحب زادے کی جدائی نے ماں کا جگر چھلنی کر دیا۔ علی کی موت پر علاقے میں بھی سوگ کا سماں ہے۔ نوجوان کی یاد میں اہل محلہ کی آنکھیں بھی نم ہیں۔