Thursday, September 29, 2022

کراچی واقعے سے ثابت ہو گیا یہ بڑوں کی لڑائی ہے ، مریم نواز

کراچی واقعے سے ثابت ہو گیا یہ بڑوں کی لڑائی ہے ، مریم نواز
 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کراچی واقعے سے ثابت ہو گیا یہ بڑوں کی لڑائی ہے۔ عمران خان کا اس میں کوئی کام نہیں۔ مریم نواز بلوچ طلبا سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی کیمپ پہنچیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیا، بولیں یہ جتنے مرضی کیس بنا لیں، تحریک انصاف کی حکومت 2021 سے پہلے ختم ہو جائے گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو کرپشن کی وجہ سے نہیں بلکہ بھائی کے خلاف نہ جانے پر جیل ڈالا گیا۔ نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا طلبا پاکستان کا مستقبل ہیں جو آج سڑکوں پر رل رہے ہیں۔ شہبازشریف نے بلوچ طلبا کی اسکالرشپ شروع کی جبکہ تحریک انصاف نے ختم کر دی ، اسے دوبارہ بحال کیا جائے۔