Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والا سب انسپکٹر گرفتار

کراچی: نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والا سب انسپکٹر گرفتار
January 2, 2018

کراچی (92 نیوز) قانون کے رکھوالے قانون شکن بن گئے۔ نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکارکو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔
سوشل میڈیا پولیس افسران کے لیے ڈروانہ خواب بن گیا۔ ایک اور پولیس افسر قانون کے شکنجے میں آ گیا۔ نیو ایئر نائٹ پر جہاں شہریوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ویہں قانون کی رکھوالی کرنے والے بھی پیچھے نہ رہے۔نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکارکو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا
گرفتار پولیس افسر نے ویڈیو کو ہی پرانا قرار دیکر سازش قرار دیا۔  .
میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ائی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسر کو معطل کر کے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
گزشہ دنوں بھی میڈیا کی خبر پر فیروز اباد کے ڈی ایس پی کو معطل کیا گیا تھا۔