Tuesday, September 17, 2024

کراچی : نیب اور اینٹی کرپشن کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور میٹرک بورڈ دفتر پر چھاپے

کراچی : نیب اور اینٹی کرپشن کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور میٹرک بورڈ دفتر پر چھاپے
October 1, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں اینٹی کرپشن اور نیب اہلکاروں نے میٹرک بورڈ آفس اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفاتر پر چھاپوں کے دوران ریکارڈ قبضے میں لے لیا اور پوچھ گچھ کی۔ ایف آئی اے نے ٹڈاپ اسکینڈل میں ملوث نجی کمپنی کے ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کرپشن کرنے اورکالا دھن بنانے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔ اب کی بار میٹرک بورڈ کی باری آئی۔ اینٹی کرپشن پولیس نے ثانوی تعلیمی بورڈ کے دفتر پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نذر محمد نے کہا کہ چھاپہ غیرقانونی بھرتیوں و تقرریوں کی اطلاعات اور کرپشن کی شکایات پر مارا گیا۔ خیال رہے کہ چیئرمین بورڈ اسلام آباد‘ سیکرٹری بورڈ مسز حور مظہر علیل‘ ناظم امتحانات نعمان احسن حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔ اینٹی کرپشن نے ڈپٹی سیکرٹری ہدایت اللہ سے پوچھ گچھ کی۔ دوسری جانب نیب کی ٹیم نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا اور تین ٹاو¿نز کے ریکارڈ کی چھان بین کی گئی۔ ڈائریکٹر جمشید ٹاو¿ن، ڈائریکٹر لیگل اور ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن سے پوچھ گچھ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جمشید ٹاو¿ن اور ان کے اہل خانہ کے اکاو¿نٹ کی چھان بین کی جارہی ہے۔ ڈائریکٹر جمشید ٹاو¿ن سے تین ماہ کے دوران کروڑوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے سے متعلق بھی پوچھ گچھ ہوئی۔ ایف آئی اے نے ٹڈاپ اسکینڈل میں ملوث نجی کمپنی کے ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم خالد شبیر نجی کمپنی برکت انٹرنیشنل کا ڈائریکٹر ہے۔ ملزم کو ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن سرکل نے گرفتار کیا۔