Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : نویں ڈی جی رینجرز سندھ نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز

کراچی : نویں ڈی جی رینجرز سندھ نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز
December 27, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں نویں ڈی جی رینجرز سندھ نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ڈی جی رینجرز نے خود کورٹ میں کھیل کر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ تفصیلات کےمطابق  ڈی جی رینجرز سندھ اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا ہے ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر خود سابق انٹرنیشنل کھلاڑی گوگی علاؤ الدین کے ساتھ کورٹ میں اترے  اوراسکواش میں ایسی مہارت دکھائی کہ تماشائی  داد دیئے بغیر نہ رہ سکے ۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایسے مزید مقابلے بھی ہونے چاہئیں تاکہ پاکستان عالمی سطح پر اسکواش میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرسکے۔ افتتاحی تقریب کے خاص مہمان اور اسکواش کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی گوگی علاؤ الدین نے  چیمپئن شپ کے انعقاد کو سراہا چیمپئن شپ کے تحت31 دسمبر تک جہانگیر خان اسکوش کمپلیکس میں مقابلے جاری رہیں گے۔