Saturday, July 27, 2024

کراچی: نقیب اللہ کو انصاف دلوانے کیلئے کیمپ دسویں روز بھی جاری

کراچی: نقیب اللہ کو انصاف دلوانے کیلئے کیمپ دسویں روز بھی جاری
January 31, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں نقیب اللہ کو انصاف دلوانے کےلئے لگایا جانے والا کیمپ دسویں روز بھی جاری ہے۔ نقیب قتل کے مقدمے میں نامزد راؤ انوار کو آج بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ گرفتار چھے اہلکاروں کی ملیر کورٹ میں شناختی پریڈ کی جا رہی ہے۔

نقیب کو انصاف نہیں مل سکا۔ سہراب گوٹھ پر کیمپ دسویں دن بھی لگا ہواہے۔ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیمپ میں موجود ہیں۔

سب کامطالبہ ہے کہ نقیب کو انصاف دو اور قاتلوں کو گرفتارکرو۔

پولیس نہ راوانوار کو پکڑ سکی اورنہ اسکا پتہ لگا سکی۔ شعیب شوٹربھی غائب ہے۔ انارخان بھی لاپتہ۔ ڈی ایس پی قمرکی بھی کوئی خبر نہیں۔ ایس پی ملک الطاف، خیرمحمد فیصل اور امان اللہ مروت بھی کوبھی گرفتارنہیں کیا جاسکا۔

آئی جی سندھ کو ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سےکل سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کروانی ہے۔

نقیب اللہ کیس میں گرفتارچھ اہلکاروں کوشناختی پریڈ کے لئے ملیر کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں گواہوں سے شناخت کروائی جارہی ہے۔