Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: نقیب اللہ کوانصاف دلوانے کیلئے سہراب گوٹھ پر پانچویں روز کیمپ

کراچی: نقیب اللہ کوانصاف دلوانے کیلئے سہراب گوٹھ پر پانچویں روز کیمپ
January 26, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں جعلی مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ کو انصاف دلوانے کے لئے سہراب گوٹھ پر پانچویں دن بھی کیمپ لگا ہوا ہے ۔
نقیب اللہ کو انصاف دلوانے کےلئے سہراب گوٹھ پرکیمپ کا پانچویں دن ہے ۔ اہل علاقہ اور متاثرین ملیر پولیس کیمپ میں موجود ہیں ۔
ادھر گلشن بونیر کا ضعیف باپ بیٹے کا جرم تلاش کرتا کیمپ میں پہنچ گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ تین برس پہلے اس کے بیٹےخورشید انور کو جعلی مقابلے میں مار دیا گیا تھا ۔ آج تک معلوم نہیں ہو سکا کہ اس کا جرم کیا تھا ۔
دوسری طرف علاقہ کے بچے بھی راو انوار کے خلاف جرگے میں پہنچے ۔ بچوں نے سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار کا پتلا اٹھا کر خوب نعرے لگائے ۔
کیمپ میں موجود سب کا مطالبہ ہے کہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور قاتلوں کو انجام تک پہنچایا جائے ۔