Saturday, December 3, 2022

کراچی : نشتر پارک میں پچاس سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادی

کراچی : نشتر پارک میں پچاس سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادی
کراچی(92نیوز)کراچی کے نشتر پارک میں پچاس سے زائد جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تفصیلات کےمطابق نشتر پارک میں خوشیوں بھری تقریب کا انعقاد کیا گیا پچاس سے زائد غریب اور ضرورتمند جوڑے زندگی بھر کے بندھن میں بندھ گئے،سجی سنوری دلہنوں کو بگھیوں میں بٹھا کر لایا گیا ۔ تقریب میں وزیر خوراک ناصر حسین شاہ ، وزیراعلیٰ سندھ کے معاونین سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی  اور نئے جوڑوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔