Thursday, February 29, 2024

کراچی ، نرسوں کا پریس کلب کے باہر دھرنا، مطالبات پیش کر دیئے

کراچی ، نرسوں کا پریس کلب کے باہر دھرنا، مطالبات پیش کر دیئے
October 22, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی نرسیں مریضوں کو ان کے حال پر چھوڑ کر پریس کلب پہنچ گئیں۔ دھرنا دے کر دس مطالبات پیش کر دیئے۔ مطالبہ کیا کہ نرسنگ اسکولز کو فی الفور ڈی ڈی او پاور دی جائے۔ ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے۔ معاوضہ 20 ہزار روپے کیا جائے۔ 14ہزار نئی نرسیں بھرتی کی جائیں۔ دوسری جانب نرسز کے احتجاج کے باعث کراچی کے مختلف وارڈوں میں داخل مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مریضوں کا کہنا تھا کہ نرسیں احتجاج ضرور کریں لیکن ساتھ اپنے فرائض بھی انجام دیں۔