Wednesday, December 7, 2022

کراچی ، نجی اسکولز کو یونیفارمز اور کورسز کی مارکیٹ ریٹ پر فروخت کا پابند بنانے کا فیصلہ

کراچی ، نجی اسکولز کو یونیفارمز اور کورسز کی مارکیٹ ریٹ پر فروخت کا پابند بنانے کا فیصلہ

کراچی (92 نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو یونیفارمز اور کورسز مارکیٹ ریٹ پر ہی فروخت کرنے کیلئے پابند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 نجی اسکولز کی ہٹ دھرمی اب نہیں چلے گی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے والدین کی فریاد سن لی۔ اب نجی اسکولز بچوں کے والدین سے مہنگے کورسز اور یونیفارمز کی خریداری اسکولز سے ہی کرنے پر اصرار نہیں کر سکے گے۔

 محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق نجی اسکولز کو پابند کیا جائے گا کہ وہ مارکیٹ ریٹ پر ہی کورسز اور یونیفارمز والدین کو فروخت کریں اور ایسا نہ کرنے والے اسکولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ والدین مہنگے داموں کورسز اور یونیفارمز فروخت کرنے والے اسکولوں کی شکایات ڈائریکٹر اسکولز کے دفتر میں درج کرائیں۔