Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی : نتائج میں ردوبدل کے الزام پر ڈپٹی کنٹرولر انٹربورڈ دبیر احمد گرفتار

کراچی : نتائج میں ردوبدل کے الزام پر ڈپٹی کنٹرولر انٹربورڈ دبیر احمد گرفتار
August 21, 2016
کراچی (92نیوز) محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے انٹر بورڈ کراچی پر پھر ہاتھ ڈال دیا۔ نتائج میں ردوبدل کے الزام میں انٹر بورڈ کا ڈپٹی کنٹرولر دبیر احمد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں اینٹی کرپشن پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں کارروائی کرکے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات انٹربورڈ دبیر احمد کو گرفتارکر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ڈپٹی کنٹرولر امتحانات انٹر بورڈ دبیر احمد کو کرپشن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔ دبیر احمد کو رشتے دار کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔ ڈپٹی کنٹرولر دبیر احمد پر انٹر کے نتائج میں ردوبدل کے عوض کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔ دبیر احمد اینٹی کرپشن میں درج مقدمے میں نامزد بھی ہیں۔