Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : کورنگی میں پولیس موبائل پر فائرنگ،3اہلکار،راہگیر بچہ جاں بحق

کراچی : کورنگی میں پولیس موبائل پر فائرنگ،3اہلکار،راہگیر بچہ جاں بحق
July 21, 2017

کراچی (92نیوز)کراچی پولیس ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آگئی، کورنگی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر بچہ زندگی کی بازی ہارگیا،واقعے میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا،وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ نے دہشت گردی کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق کورنگی دارالعلوم کے قریب پولیس موبائل پر فائرنگ سے تین پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا،جاں بحق اہلکاروں میں بابر علی، قمر دین اور امجد شامل ہیں تاہم فوری طور پر بچے کی شناخت نہ ہوسکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو فائرنگ کا نشانہ بنایا،ملزموں نے کالے ہیلمٹ پہن رکھے تھے،پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے سینتالیس خول تحویل میں لے لئے،سی ٹی انچارج راجا عمر خطاب کے مطابق پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ سائٹ ایریا فائرنگ سے مماثلت رکھتا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلیا۔