Saturday, November 26, 2022

کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کارسوار ہلاک

کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کارسوار ہلاک

کراچی(92نیوز)کراچی کےعلاقے گلشن اقبال میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی ہے جس سے کار میں سوار شخص زخمی ہوگیا ۔  زخمی شخص اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا ہے۔دوسری طرف رینجرز نے لانڈھی،کورنگی اوربلدیہ ٹاؤن میں چھاپے مار کارروائیوں میں چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ رینجرز نے گرفتار ملزموں نے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔