کراچی(92نیوز)کراچی کےراشد منہاس روڈ پر فائرنگ کے واقعہ میں ڈی ایس پی ٹریفک جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے راشد مہناہس روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ہے جس میں ڈی ایس پی ٹریفک شہید ہوگئے ہیں ۔
نامعلوم افراد کی اس فائرنگ میں دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں جن کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے ڈی ایس پی ٹریفک کا نام فیض شگری ہے ۔واقعہ کے فوری بعد پولیس بھی جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور قریبی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔