Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن اور دوست بیٹی سمیت جاں بحق

کراچی : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن اور دوست بیٹی سمیت جاں بحق
April 5, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں ناگن چورنگی کے نزدیک گاڑی پر فائرنگ سے سٹی وارڈن ، اس کا دوست اپنی بیٹی سمیت جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی پرپولیس کا رنگ اورجعلی مونوگرام چسپاں کیا گیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق ناگن چورنگی کے نزدیک موٹر سائیکل سواروں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس سے اندر بیٹھے دو افراد عتیق اور عابد جاں بحق ہوگئے جبکہ عابد کی بیٹی تسمیہ بھی شدید زخمی ہوئی  فائرنگ کے بعد پولیس اور رینجرز وقوعہ پر پہنچی پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو تھی ۔ موبائل وین پر نمبر پلیٹ نہ ہونے  پولیس کا مونوگرام اور رنگ ہونے کی وجہ سے حکام کی دوڑیں لگی رہیں بعد میں پتہ چلا کہ گاڑی سٹی وارڈںز کی ہے جس کو پولیس موبائل کی شکل دی گئی تھی جاں بحق افراد اور زخمی بچی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تسمیہ بھی جان کی بازی ہار گئی،، جاں بحق وارڈن عابد پچھلے آٹھ برس سے سینیٹر نسرین جلیل کے ساتھ تعینات تھا  ایم کیو ایم کی رہنما بھی خود عباسی شہید اسپتال پہنچیں اور ملزموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کر لیئے ہیں جبکہ شہر میں سٹی وارڈںز کی تمام گاڑیوں کی جانچ اور بنا نمبر پلیٹ کے دندناتی پولیس موبائیلوں کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے  ۔