Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی: ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، دس سے زائد مشتبہ افراد زیرحراست

کراچی: ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، دس سے زائد مشتبہ افراد زیرحراست
February 2, 2016
poکراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے دس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی کے علاقے ناظم آباد میں سرچ آپریشن کیا۔ چیکنگ کے دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جن سے ابتدائی تفتیش جاری ہے۔ دوسری جانب ستائیس جنوری کو شہید ملت روڈ سے پولیس اہلکار سے چھینی گئی ایس ایم جی کو کشمیر روڈ سے برآمد کر لیا گیا ہے۔ کچرا کنڈی سے برآمد کی گئی سرکاری گن کا مقدمہ دو نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔