Tuesday, October 4, 2022

کراچی، ناظم آباد میں گھر سے میاں بیوی کی گلہ کٹی لاشیں برآمد

کراچی، ناظم آباد میں گھر سے میاں بیوی کی گلہ کٹی لاشیں برآمد
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبرایک میں میاں بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، دوسری جانب گلشن حدید میں دو ملزمان شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ ناظم آباد نمبر ایک میں میاں بیوی کا بہیمانہ قتل، ملزمان نے سلیم سائیں اور اس کی بیوی حناء کو گھر میں گھس کر بےدردی سے قتل کیا۔ واردات اس وقت ہوئی جب علاقہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا تھا۔ قاتل اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر گھرمیں داخل ہوئے اور میاں بیوی کو چہریوں کے وار سے قتل کیا۔ مقتولہ حناء نے چند ماہ قبل سلیم سائیں سے پسند کی شادی کی تھی اور نام بدل کر عائشہ رکھا لیا تھا۔ پولیس نے واردات کے تین گھنٹے بعد ہی مقتولہ حناء کے دو بھائیوں آصف اور اشرف کو اورنگی ٹائون سے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سینڑل عارف اسلم کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بہن کی پسند کی شادی کو انا کا مسئلہ بنا لیا تھا اور موقع ملتے ہی دنوں کو قتل کیا۔ دوسری جانب گلشن حدید میں دو اسڑیٹ کرملنز شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ شہریوں نے خوب پٹائی کرنے کے بعد دونوں ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ ادھر لانڈھی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اٹھائیس سالہ دائود محمد زخمی ہوگیا۔ جس کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔