Thursday, October 6, 2022

کراچی، ناظم آباد میں ڈور پھرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی، ناظم آباد میں ڈور پھرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
کراچی (92 نیوز) کراچی میں قاتل ڈور نے ایک اورمعصوم سے جینے کا حق چھین لیا، ناظم آباد میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 2 سالہ سفیان جاں بحق ہوگیا۔ والد سکندر کا کہنا ہے کہ زخمی بچے کو عباسی شہید اسپتال لیکر گئے تو ڈاکٹر پولیس کارروائی کا انتظار کرتے رہے، بچے کا خون بہتا رہا مگر ڈاکٹرز نے ٹانکے تک نہ لگائے۔ ادھر دوسری جانب پتنگ اڑانے والے لڑکے اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا، غفلت برتنے پر ایس ایچ او گلبہار کو معطل کردیا گیا۔