Friday, September 30, 2022

کراچی : ناردرن بائی پاس کے قریب سے تین لاشیں برآمد

کراچی : ناردرن بائی پاس کے قریب سے تین لاشیں برآمد
کراچی(92نیوز)کراچی  میں  ناردرن بائی پاس کے قریب سے  تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ۔ ایک ماہ پرانی لاشوں کو پوسٹ مارٹم  رپورٹ کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے ناردرن بائی پاس کے قریب اتحاد ٹاون میں جھاڑیوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ، پولیس کے مطابق علاقے کے چرواہے نے لاشوں کی اطلاع دی ۔ ایک ماہ پرانی لاشیں شناخت کے قابل نا تھیں شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مقتولین کو کہیں اور قتل کرکے لاشیں ویرانے میں پھینکی گئیں۔ ناقابل شناخت تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا  ۔ جہاں رپورٹ آنے کے بعد ہی تینوں افراد کی موت کے بارے میں پولیس کچھ کہنے کے قابل ہوگی ۔