Saturday, July 27, 2024

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں دکان سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں دکان سے 3 افراد کی لاشیں برآمد
April 6, 2017
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دکان میں دم گھٹنے سے تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ کراچی کے علاقے حیدری میں دکان میں سوئے تین مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پرپہنچ گئی۔ ہیئرسیلون کے مالک کا کہنا تھا کہ تینوں نوجوان دکان میں ہی مقیم تھے اور ان کا آبائی تعلق پنجاب سے ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ تینوں نوجوانوں کی ہلاکت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت ارشاد، جہانگیر اورعلی کے نام سے ہوگئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر بھی موت کی وجوہات کا حتمی طور پر تعین کیا جا سکے گا