Wednesday, November 30, 2022

کراچی : نائنٹی ٹو نیوز پر حملہ ، وزیراعظم ،وزارت داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس

کراچی : نائنٹی ٹو نیوز پر حملہ ، وزیراعظم ،وزارت داخلہ اور وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس
کراچی(92نیوز)کراچی میں نائنٹی ٹو نیوز کی ٹیم  پر حملے کا وزیراعظم نواز شریف نے نوٹس لے لیا ہے  اور واقعہ میں ملوث ملزموں کو فوری گرفتار  کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ دوسری طرف سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی نوٹس لیا ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی  92 نیوز کی ٹیم پر حملے کی مذمت ہے اور کہا ہے کہ آئی جی سندھ  واقعہ  میں ملوث افراد کو گرفتار کریں۔ دوسری طرف نائنٹی نیوز پر حملے کے بعد وفاقی وزارت داخلہ نے بھی نوٹس لے لیا ہے ۔ وزیرداخلہ چودھری نثار نے متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔ قبل ازیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر رانا عظیم اور سیکریٹری جنرل جی ایم جمالی نے نائنٹی ٹو نیوز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرارواقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔