Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی: نئے اسلامی سال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: نئے اسلامی سال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان
October 14, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) نئے اسلامی سال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہو گا۔ سندھ حکومت نے یکم محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ نئے اسلامی سال چودہ سو سینتیس ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ آج چاند نظر آنے پر یوم عاشور چوبیس اکتوبر بروز ہفتہ کو ہو گا۔ سندھ حکومتت نے یکم محرم کو سیدنا حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت پر کراچی میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔