Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

کراچی میں 60 ہزار عطائیوں کا کلینکس اور ہسپتال چلانے کا انکشاف

کراچی میں 60 ہزار عطائیوں کا کلینکس اور ہسپتال چلانے کا انکشاف
August 15, 2016
کراچی(92نیوز)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں انسانی زندگی سے کھیلنے والے ساٹھ ہزار عطائی ڈاکٹرز کلینکس اور ہسپتال چلارہے ہیں، ڈائریکٹر ہیلتھ کی جانب سے کارروائی کا حکم بھی سرد خانے کی نذر ہوگیا۔ تفصیلات کےمطابق ساٹھ ہزار عطائی ڈاکٹرز انسانی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں لیکن محکمہ صحت کے افسران نےان کے خلاف کارروائی کا ڈائریکٹر ہیلتھ کا حکم نامہ ردی کی نذر کردیا۔ ڈائریکٹر ہیلتھ شکور عباسی کے حکم کے باوجود ایک بھی عطائی کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکی،ذرائع کےمطابق ڈی ایچ او اور ٹی ایچ اوز عطائی ڈاکٹرز سے ماہانہ بنیادوں پر نذرانہ وصول کرتے ہیں،کچھ عطائی تو اثرو رسوخ کی وجہ سے کارروائی سے محفوظ رہتے ہیں ۔ دوسری جانب پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ کراچی کو عطائی ڈاکٹرز کےرحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے،ان کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں زندگیوں کے چراغ بجھ جاتے ہیں جبکہ ہزاروں افراد ایڈز، ٹی بی، ہیپاٹائٹس سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔