Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں 3 روزہ ایشیا امن فلم فیسٹیول کا آغاز

کراچی میں 3 روزہ ایشیا امن فلم فیسٹیول کا آغاز
February 23, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں 3 روزہ ایشیا امن فلم فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ۔ فلم فیسٹیول پچاس ممالک کی سو فلمیں ایونٹ کی زینت بن گئیں ۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فلم فیسٹیول سے سیاحت کو فروغ اور سینما کی رونقیں بحال ہوں گی ۔ دیگر ممالک کی ٹیکنالوجی سمجھنے کا بھی موقع ملے گا ۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پیس فیسٹیول کا منشور کراچی سب کا ہے ۔ کراچی ہمیشہ بیرون ملک سے آئے مہمانوں کا کھلے دل سے استقبال کرتا ہے ۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بیرون ممالک سے آئے مندوبین فیسٹیول سے بھرپور استفادہ کریں گے ۔