Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

کراچی میں 15ویں آل پاکستان میوزک کانفرنس کا آغاز

کراچی میں 15ویں آل پاکستان میوزک کانفرنس کا آغاز
March 10, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی کے فریئر ہال کے احاطے میں کلاسیکی اور فوک موسیقی پر مبنی 15 ویں آل پاکستان میوزک کانفرنس کی محفل سج گئی ۔
تین روزہ میوزک کانفرنس کے پہلے روز عائشہ علی ، تراب علی اور احمد رضا سمیت دیگر گلوکاروں اور موسیقاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔
طبلے پر استاد بشیر خان ، ہارمونیم پر میاں نذر حسین ، تمبورے پر واجد علی ، اور سارنگی پر گل محمد نے گلوکاروں کا ساتھ دیا ۔
آل پاکستان میوزک کانفرنس کی ڈائریکٹر آئلہ رضا نے کہا کہ موسیقی روح کی غذا ہے ، کلاسیکی موسیقی پاکستان کا ثقافت کا اہم حصہ اور ہمارا اثاثہ ہے ، جسے ایسے پروگرامز کی ذریعے پروموٹ کیا جاتا ہے ۔
محفل میں موسیقی کا ذوق رکھنے والے بزرگ اور نوجوان شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ..